Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلزپارٹی کا ٹرین مارچ شروع کرنے پر غور

اسلام آباد.... پیپلزپارٹی کے مشاورتی اجلاس میں سینیئر رہنماوں نے بلاول بھٹو کو تجویز دی کہ نواز شریف پر دباو بڑھانے کے لئے گو نواز گو تحریک شروع کی جائے ۔ اجلاس میں ٹرین مارچ کی تجویز دی گئی ۔ دریں اثناءپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی سازش ہو رہی ہے تو بتایا جائے کون سازش کر رہا ہے۔ بلاول نے کہا کہ وزیر اعظم حکمرانی کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔نواز شریف کا رہنا نظام کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان سمیت وزیر اعظم کے کچھ حمایتی رہ گئے۔انہیں قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ امید ہے فضل الرحمان جلد وزیر اعظم کی حمایت چھوڑ دیں گے۔ 

 

شیئر: