Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کسی سیاسی جماعت کو سڑکیں بند کرنے کا کوئی اختیار نہیں‘، پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ

پاکستان کے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے ممکنہ احتجاج اور لانگ مارچ سے متعلق درخواست نمٹا دی ہے۔
پیر کو چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ’کسی سیاسی جماعت یا رہنما کو عوامی سڑکوں، شاہراہوں یا دیگر مقامات پر قبضے کا قانونی حق نہیں، جبکہ کسی سیاسی جماعت یا رہنما کو شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کا بھی اختیار نہیں۔‘

شیئر: