Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کی نااہلی کیلئے عمران کی درخواست مسترد

  لاہور...ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔ جسٹس شاہد کریم نے عمران خان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ وزیراعلی پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔ انہوں نے 34 ملین ڈالر کے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔ آئین کے آرٹیکل 62۔63 پر پورا نہیں اترتے۔انہوںنے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں شریف خاندان کے اثاثے آمدن سے مماثلت نہیں رکھتے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بھائی وزیراعظم نواز شریف کو 6 ارب روپے کے تحائف دیئے، جس کا کسی منی ٹریل میں ذکر نہیں کیا۔شہباز شریف عوامی عہدہ رکھنے کے ساتھ ذاتی کاروبار سے منسلک رہے۔دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

 

شیئر: