Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیریوں کی حمایت جار ی رہے گی،سرتاج عزیز

اسلام آباد ...مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سے متعلق اصولی موقف پر قائم ہے۔ کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔جموں و کشمیر پاکستان اور ہندکے درمیان بنیادی تنازعہ ہے۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے اس کا حل ضروری ہے۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ کشمیر ی قابض ہندوستانی فورسز کے خلاف جائز جدوجہد اور بہادری سے لڑ رہے ہیں۔ پاکستان بے پناہ قربانیوں اور بے مثال مزاحمت پر کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور پاکستانی عوام کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری ر کھیں گے۔پاکستان دیرینہ اور اصولی موقف پر قائم رہے گا۔مشیر خارجہ نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کشمیریوں کی حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کا دہشت گردی سے موازنہ کرنے کی ہندوستانی کوششوں کو مسترد کر چکی ہیں۔کشمیری وفد نے مشیر خارجہ کو کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر بریف کیا۔مشیر خارجہ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کشمیر میں انسانی حقوق کی مخدوش صورتحال کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

 

شیئر: