Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک صدر آج جدہ پہنچیں گے

جدہ۔۔۔۔ترک صدر رجب طیب اردگان خلیجی ممالک کے 2روزہ دورے کا آغاز آج جدہ سے کرینگے۔ وہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کرکے قطری بحران پر تبادلہ خیال کرینگے۔ ترک صدرسعودی عرب،امارات ، بحرین اور قطر کے درمیان درپیش بحران حل کرانے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ جرمنی ، برطانیہ، امریکہ اور فرانس کے بعد ترکی 5واں ملک ہے جو 5جون سے شروع ہونے والے بحران کو حل کرانے کیلئے میدان میں اتررہاہے۔ کویت نے ثالثی کا سلسلہ شروع کیا تھا جسے قطری حکام نے سفارتی ضوابط پامال کرکے ناکام بنا دیا۔ترک صدر آج اتوار کو ہی مملکت سے کویت پہنچیں گے جہاں وہ شیخ صباح الاحمد الصباح سے ملاقات کرینگے اور پھر پیر کو قطر کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔

شیئر: