Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اسی ہفتے نااہل ہونگے،شیخ رشید

لاہور...عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی منظر نامے میں اہم وقت شروع ہوچکا ۔ امید ہے نواز شریف اسی ہفتے نااہل ہو جائینگے۔ مشرف لیگ سے آنے والے40 ایم این اے جلد فیصلہ کریں گے ۔مسلم لیگ (ن) میں واضح 3 گروپ بن سکتے ہیں ۔حدیبیہ پیپر کیس کھل گیا تو یہ پانامہ سے بھی بڑا کیس ہوگا۔ شہباز شریف فیملی کا بھی ٹرائل ہوگا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اپنی کرپشن کے باعث انجام کو ضرور پہنچے گا۔ اس میں اب زیادہ وقت نہیں۔جلد جاتی امرابھی ہندو پراپرٹی نکلے گی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار سے جان بوجھ کر کوئی رابطہ نہیں کیا ۔ میری دانست کے مطابق چوہدری نثار پارٹی کو نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ یقین سے کہتا ہوں عمران خان کے خلاف کچھ نہیں ہوگا۔حکمران خاندان بوکھلاہٹ میں بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ مانیں گے۔ جو واویلا کر رہے ہیں انہیں بھی فیصلے کو ماننے کا اعلان کرنا چاہیے ۔

 

شیئر: