جدہ۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ہندوستان کے نئے صدر رام ناتھ کووند کو سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے مبارک باد پیش کردی۔ شاہ سلمان نے منتخب صدرکی بہترین صحت و عافیت کیلئے نیک خواہشات اور ہندوستان کے دوست عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کیلئے خیر سگالی کا پیغام دیا۔ شاہ سلمان نے واضح کیا کہ وہ اس موقع پر دونوں دوست ممالک اور عوام کے منفرد تعلقات پر اظہار مسرت کرنا چاہتے ہیں ۔ دونوں ملک تمام شعبوںمیں باہمی تعلقات کے فروغ و استحکام کیلئے کوشاں ہیں۔ ولیعہد نائب وزیر اعظم ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی صدر رام ناتھ کووند کو صدارتی انتخابات جیتنے پر مبارکباد اور خیر سگالی کا پیغام بھیجا۔