Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمپیوٹر ،لیپ ٹاپ سمیت پورٹ والی ہر الیکٹرانکس چیز کو ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں تباہ کردیتی ہے،کمپنی نے ”یوایس بی کِلّر“ نام دیدیا، صارفین کو ہوشیار رہنے کا مشورہ

 اب ہیکرز سے زیادہ خطرناک چیز دنیا میں آگئی ہے جو آپ کے لیپ ٹاپ ،کمپیوٹر ،ٹی وی اور ہر وہ الیکٹرانک چیز جس میں یو ایس بی پورٹ ہوتا ہے کو تباہ کرسکتی ہے۔تازہ رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کی کمپنی نے قاتل یوایس بی تیار کرلی ۔اب ہیکرز سے تو آپ بچ سکتے ہیں مگر اگر کسی نے آپ کے سسٹم پر ”یوایس بی کِلّر “لگادی تو سب کچھ تباہ ہوجائے گا اور وہ بھی چند سیکنڈ میں ہی ہوگا۔رپورٹ کے مطابق ”یوایس بی کلر“ جیسے ہی یوایس بی پورٹ میں لگائی جاتی ہے وہ کیپسیٹر کو نہایت تیز رفتاری سے چارج کرتی ہے اور محض ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں چارجنگ مکمل کر کے طاقت ور کرنٹ چھوڑ کر کمپیوٹر میں موجود ہر چیز تباہ کردیتی ہے۔ہانگ کانگ کی کمپنی نے اس ڈیوائس کا نام”یوایس بی کِلّر“ اس لئے رکھا ہے کہ یہ صرف تباہ کرنے کےلئے ہے۔اگر کوئی انجانا شخص اب آپ کو یو ایس بی دے تو پہلے احتیاط کرلیں کیونکہ ہوسکتا ہے کہ یہ حقیقت میں یوایس بی    کِلّر ہو ۔چونکہ اس کا سائز اور شکل یوایس بی کی طرح ہی ہوتی ہے اس لئے اسے پہچاننا بھی آسان نہیں۔کمپنی نے اعتراف کیا ہے کہ ایپل پر اس یوایس بی کا اثر نہیں ہوتا اور95فیصد تک وہ محفوظ ہے ۔ایپل نے پہلے ہی ”یوایس بی کِلّر “ سے بچاﺅ کی ٹیکنالوجی تیار کرلی ہے جس کی وجہ سے وہ اب تک محفوظ ہے۔کہاجارہا ہے کہ مستقبل میں ”یوایس بی سی “ یعنی یوایس بی کنیکٹر تیار کیاجائیگا جو اس ”یو ایس بی کِلّر“ کا توڑ ہوگا تاہم ابھی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ کہیں ایسی جگہ پر اپنا لیپ ٹاپ نہ چھوڑیں جہاں آپ کو خطرہ ہے، اسے نقصان پہنچاجاسکتا ہے کیونکہ یو ایس بی کِلّر سیکنڈ سے بھی کم وقت میں سب کچھ تباہ کردیتا ہے۔
 

شیئر: