Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فضائی کمپنی کی اہلکار نے اولمپیئن مو فراح کی تذلیل کی

* ایتھلیٹکس کے عالمی مقابلوں میں فراح کا ایک اور کارنامہ
ڈیلٹا ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے وہ اس معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں اور ’فراح کے خاندان کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں۔‘
محمد فراح نے ریو اولمپکس میں 5000 میٹر اور 10 ہزار میٹر کی دوڑ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے طلائی تمغے حاصل کیے تھے اور وہ اٹلانٹا سے اپنے اروگون کے شہر پورٹلینڈ اپنے گھر جارہے تھے۔
ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ’اس خاتون نے بنیادی طور پر ان کی بے عزتی کی جب تک کچھ لوگ آگے آئے اور انھوں نے کہ ’یہ مو فراح، اولمپک چیمیپئن ہیں۔‘
’جس کے بعد وہ شرمندہ ہوئیں، لیکن وہ ان پر چلا چکی تھیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ وہاں وہ اکیلے سیاہ فام شخص تھے۔
مبینہ طور پر یہ واقعہ 22 اگست کو پیش آیا جب مو فراح اپنے چار بچوں کے ہمراہ ریو سے واپس آرہے تھے۔
33 سالہ محمد فراح مسلسل تیسری بار گریٹ نارتھ رن کا اعزاز جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اتوار کو نیو کاسل میں ہونے والی اس دوڑ میں اگر وہ کامیاب ہوگئے تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے شخص ہوں گے۔

شیئر: