Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائنس فکشن فلم ’ڈیتھ ریس 2050‘کا پہلا ٹریلر جاری

 لاس اینجلس ..... ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ڈیتھ ریس 2050ءکا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔جی جے ایچٹرنکیمپ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 1975ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈیتھ ریس 2000‘کا سیکوئل ہے، جس میں ماہر ڈرائیورز جدید گاڑیوں کی خطرناک ریس میں حصہ لیتے دکھائی دیں گے۔فلم کی کاسٹ میں مینو بینٹ،میلکوم میک ڈوول،مرسی ملر،برٹ گرنسٹیڈ اوراینیسا ریمسے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جولی کورمین کی پروڈیوس کردہ یہ فلم اگلے برس 17جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

شیئر: