Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وفاقی وزیر خواجہ آصف بھی اقامہ ہولڈر؟

اسلام آباد... وزیر دفاع خواجہ آصف بھی اقامہ ہولڈر نکلے۔ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے دعوی کیا ہے کہ خواجہ آصف نے وزیر ہونے کے دوران دبئی کی کمپنی میں ملازمت کی۔ خواجہ آصف نے اقامے سے حاصل آمدنی گوشواروں میں ظاہر نہیں کی۔ تحریک انصاف نے خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے قانونی چارہ جوئی پر غور شروع کردیا۔۔ عثمان ڈار نے کہا ہے کہ آرٹیکل62 اور 63کے تحت خواجہ آصف کو گھر بھیجیں گے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ وزیراعظم تو موجودہ وزیراعظم سے بھی زیادہ کرپٹ نکلا ۔ ایسے لوگوں کا احتساب سخت ضروری ہے۔ عثمان ڈار نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر خواجہ آصف کے پاسپورٹ کی کاپی بھی شیئر کی ہے جس پر عرب امارات کا ویزا لگا ہے۔ 

شیئر: