Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگ مسلط کرنے والوں کو مئی کی طرح جواب دیں گے: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل نے غزوہ احد سے متعلق بات کی اور قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا کے خلاف فتح نصیب ہوئی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیا جائے گا جیسا کہ مئی میں دیا گیا تھا۔
مقامی میڈیا کے مطابق اتوار کو فیلڈ مارشل نے ایوان صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیا جائے گا جیسا کہ مئی میں دیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اللہ تعالیٰ نے انڈیا کے خلاف ہونے والی جنگ میں پاکستان کو سر بلند کیا ہے، پاکستان ہمیشہ اپنے دفاع اور خودمختاری کے لیے مضبوط موقف اختیار کرتا ہے۔
فیلڈ مارشل نے غزوہ احد سے متعلق بات کی اور قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا کے خلاف فتح نصیب ہوئی۔
ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل کے درمیان طویل گفتگو ہوئی جس میں بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو بھی موجود تھے۔

 

شیئر: