Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگرد ی میں قطر کے ملوث ہونے کے ٹھو س ثبوت مل گئے، شکری

قاہرہ۔۔۔۔مصری وزیرخارجہ سامی شکری نے انکشاف کیاہے کہ دہشتگرد جماعتوں کی حمایت اورمالی اعانت میں قطر کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل گئے ہیں۔ شکری نے یہ اعلان ایسے وقت کیا ہے جب یہ اطلاعات ملی ہیں کہ چار عرب ممالک دہشتگردوں کی ایک بڑی فہرست جاری کرنیوالے ہیں جوقطر میں تہلکہ مچا دیگی۔ شکری نے بتایا کہ چاروں عرب ملکوں نے یورپ کے خفیہ محکموں کے تعاون سے دہشتگرد تنظیموں کی مدد سے متعلق قطر کے خلاف ٹھوس ثبوت حاصل کرلئے ہیں۔ شکری نے سوال اٹھایا کہ سب لوگوں کے ذہنوں میں یہ گتھی چل رہی تھی کہ آخر دہشتگرد تنظیمیں اعلیٰ درجے کے ہتھیاروں اور پیشہ ورانہ لیاقت کے ساتھ دہشتگردی کی کارروائی ایسی صورت میں مسلسل کیوں کر کرسکتی ہیں جب تک کہ کچھ ممالک انہیں اسلحہ اور بجٹ نہ فراہم کررہے ہوں۔دریں اثناء ایک اعلیٰ خلیجی عہدیدار نے اعلان کیا کہ4عرب ممالک جلد ہی دہشتگردوں کی نئی فہرست جاری کرینگے جس سے قطرمیں تہلکہ مچ جائیگا۔مغربی سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ قطر کے حکمراں خاندان میں شیخ تمیم آل ثانی کے خلاف بغاوت کی باتیں بھی ہونے لگی ہیں۔

شیئر: