Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل کمپنیاں300ارب کی ٹیکس چوری میں ملوث

  اسلام آباد... پبلک اکاونٹس کمیٹی نے موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے300ارب روپے کی ٹیکس چوری کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ موبائل فون سروس کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔پی ٹی اے کے چیئرمین نے اجلاس کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر ہمارا کنٹرول نہیں تاہم اسلام آباد اورلاہور میں انٹرنیٹ ایکسچینج بنا رہے ہیں جس کے بعد غیر ضروری مواد کو انٹرنیٹ پر آنے سے روکیں گے۔موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔ موبائل فون کی سروس ملک کے90فیصد آبادی کو میسر ہے۔انہوں نے کہا اگر14کروڑ عوام روزانہ100روپے والا کارڈ استعمال کریں تو موبائل فون کمپنیوں کو کھربوں روپے کا ریونیو ملتا ہے۔ قومی خزانہ میں ٹیکس کی مد میں انتہائی معمولی رقم جمع کرائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا موبائل فون کمپنیاں پری پیڈ کارڈ کی مد میں سالانہ300 ارب روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔ ان کی تحقیقات کی جائیں۔ موبائل جو ان کمپنیوں کی طرف سے فروخت کئے گئے۔ پری پیڈ کارڈز کا ڈیٹا موجود نہیں۔ 
 

 

شیئر: