Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کر ینگے،عمران

اسلام آباد ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف ریفرنس ضرور دائر کریں گے۔ شہباز شریف کا نام حدیبیہ پیپرز ملز میں آیا ہے۔ میرے پاس دستاویزات موجود ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ شہباز شریف کو وزیراعظم بنا کر خود کو مزید نقصان پہنچا رہی ہے ۔ کیا ن لیگ کے پاس وزارت عظمی کے لئے کوئی اور اہل امیدوار نہیں؟ ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ایف زیڈ ای کمپنی منی لانڈرنگ کے لئے بنائی گئی تھی۔ چوہدری نثار کو پتہ تھا کہ قطری خط فراڈ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے موقع دیا تو اپنی ٹیم میرٹ پر لے کر آوں گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے وزارت عظمی کے لئے شیخ رشید کا نام پیش کیا ہے۔ 
 

 

شیئر: