Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کے حاجیوں کو روکنے کی سازش طشت از بام

عدن۔۔۔۔۔یمن کی وزارت اوقاف و رہنمائی نے واضح کیا ہے کہ امسال جنوبی علاقوں کے عازمین کو حج سے سرکاری طور پر روکنے کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ حقیقت سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔یمنی عہدیدار جدہ میں یمنی قونصل خانہ کے نام وزیر اوقاف کے دستخط سے جاری کردہ اس جعلی خط پر تبصرہ کررہے تھے جس میں جنوبی علاقوں کے عازمین کو حج سے روکنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ یمنی وزارت اوقاف نے یقین دہانی کرائی کہ اس قسم کا کوئی بھی خط یمنی وزارت اوقاف کی جانب سے جدہ میں یمنی قونصل خانہ کے نام جاری نہیں کیا گیا۔ مبینہ خط جعلی ہے۔

شیئر: