Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹک ، وین اورٹرک میں تصادم ،14 افراد زندہ جل گئے

اٹک ... اٹک کے قریب مسافروین اورٹرک کے درمیان تصادم میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد14 ہوگئی ۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حسن ابدال روڈ پر اتوار کی صبح ایبٹ آباد چوک کے قریب راولپنڈی سے پشاورجانے والے ٹرک اورمسافر وین میں تصادم ہو،ا دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی ۔ذرائع کے مطابق تصادم کے بعد مسافر وین قریب موجود گیس پائپ لائن سے جا ٹکرائی، جس سے خوفناک آگ لگی ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ بیشرمسافر موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ لاشیں ناقابل شناخت ہیں ۔

 

شیئر: