Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب زرداری کی باری

اسلام آباد ...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اتوار کو پریڈ گراونڈ میں یو م تشکر کے بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا احتساب کا نیا نظام لائیں گے اگر ہماری حکومت میں کوئی کرپشن کرے گا تو میں ذمہ دار ہوں گا۔ پاکستان میں گورننس کا نظام بہتر اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔انہوںنے کہا کہ کبھی کسی کے آگے جھکا اور نہ قوم کو جھکنے دوں گا ۔ جب ہماری حکومت آئی تو چاروں صوبوں میں قائم گورنرہاو¿سز کو پارکوں میں تبدیل کرد یں گے۔انہوںنے عبوری وزیراعظم کے لئے نامزد شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تیار ہوجاو¿ آپ کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف تمھیں ڈاکٹریاسمین شکست دے گی۔ نوازشریف کے بعد ن لیگ کو شہبازشریف کے سوا کوئی نہیں ملا کیونکہ مسلم لیگ ن میں جمہوریت نہیں بلکہ وہ فیملی پارٹی ہے اور یہ جمہوریت نہیں ۔عمران خان نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اس کے بعد تمھاری باری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ شریف خاندان کے خلاف نہیں تھی بلکہ کرپشن کے خلاف تھی اور کرپشن کے خلاف ہم نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں نواز شریف کا بڑا ساتھی فضل الرحمٰن ہے آپ کے پیچھے بھی ہم آئیں گے۔

 

شیئر: