Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبنگ خان بھی بچہ گود لے کر پالیں گے

بالی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے حال ہی میں اپنی دلی خواہش کا اظہار کیا ہے، وہ کسی بچے کو گود لینا چاہتے ہیں۔ سلمان خان کا کہنا ہے کہ ہر والدین کی طرح میرے والدین بھی میری شادی کرواکر میری اولاد دیکھنا چاہتے ہیں تاہم وہ ابھی شادی نہیں کریںگے۔ والدین خواہش کی تکمیل کیلئے انھوں نے بچہ گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔بالی وڈ کے 51 سالہ ہیرو سلمان خان کی شادی سے متعلق کافی خبریں سرگرم رہی ہیں۔ سلمان خان کا ہر بار یہی کہنا ہوتا ہے کہ ابھی شادی کرنا نہیں چاہتا تاہم اب بچہ گود لینے سے متعلق ان کا تازہ بیان سامنے آیا ہے۔حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے ڈیڑھ سال کی بچی کو گود لیا ہے۔بالی وڈ کے دیگرشخصیات نے بھی بچے گود لے کر پالے ہیں جن میں سشمیتا سین، روینہ ٹنڈن،متھن چکرورتی، سمیر سونی اور پریٹی زنٹا شامل ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: