Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری

اسلام آباد... نیب نے پانا مہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیرمین قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت ہوا ۔ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نیب کے اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 4 ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اگلے 6 ہفتوں میں دائر کئے جائیں گے۔تمام ریفرنسز راولپنڈی اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں دائر ہونگے ۔ ریفرنسز پانا مہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ اور مواد کی روشنی میں دائر ہوں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیراگراف 9 میں درج کمپنیوں سے متعلق ریفرنس دائرہوگا۔نیب اعلامیہ کے مطابق ایوان فیلڈ پراپرٹیز، پارک لین لندن ، عزیزیہ اسٹیل مل، ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کے قیام پر ریفرنس دائر کیا جائے گا ۔اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کا ریفرنس دائر ہوگا ۔ ریفرنسزمیں نیب، ایف آئی اے کے پاس موجود اثاثوں کے ریکارڈ کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 

شیئر: