Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان عباسی نئے وزیر اعظم منتخب

   اسلام آباد ... مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے ۔ منگل کو قومی اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو نے کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے اس کا اعلان کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے221 وو ٹ حاصل کئے۔ ان کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کے نوید قمر نے 47 اور تحریک انصاف کے امید وار شیخ رشید نے 33 و وٹ لئے ۔ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ صرف 4ووٹ لے سکے ۔نو منتخب وزیر اعظم آج ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی۔ صدر ممنون نومنتخب وزیر اعظم سے حلف لیں گے۔تقریب میں مسلح افواج کے سربراہوں کے علاوہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی شرکت بھی متوقع ہے۔

 

شیئر: