کے ایس ریلیف کی جانب سے غزہ کی پٹی میں کھانا تقسیم
کے ایس ریلیف نے یمن میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر) کے سینٹرل کچن نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے سعودی کیمپین کے حصے کے طور پر گرم کھانا تقسیم کیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق جمعرات کو وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں ضرورت مند افراد میں 25 ہزار گرم کھانے تقسیم کیے گئے جس سے ساڑھے 25 ہزار افراد کو فائدہ پہنچا۔
یہ امداد مختلف بحرانوں اور مشکلات کے دوران فلسطینی عوام کی مدد کے لیے سعودی عرب کے فلاحی ادارے کے ایس ریلیف کے ذریعے فراہم کی جانے والی ریلیف کی کوششوں کے فریم ورک کا حصہ ہے۔
دوسری جانب جمعرات کو یمن کی گورنریٹ لحج میں بے گھر ہونے والے افراد، میزبان برادریوں اور ان خاندانوں میں 2480 فوڈ باسکٹس تقسیم کیے گئے جنہوں نے اپنے گھر کے واحد کفیل کو کھو دیا تھا۔ اس سے 1240 خاندانوں کے 6680 افراد مستفید ہوئے۔

اُدھر کے ایس ریلیف نے یمن میں قربانی کے گوشت کے تقسیم کے اپنے پروجیکٹ 1447 ہجری کے تحت گزشتہ روز المہرہ گورنریٹ میں 50 قربانی کے جانور تقسیم کیے جس سے 100 خاندانوں کے 600 افراد مستفید ہوئے۔

یہ اقدام عید الاضحیٰ کے دوران کمزور یمنی خاندانوں کی مدد اور سماجی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے ریاض میں قائم چیریٹی کمیٹی فار اورفنز کیئر کے تعاون سے کے ایس ریلیف کے ذریعے کی جانے والی مملکت کی انسانی ہمدردی کی کوششوں کا حصہ ہے۔
