Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے نے والد کو کمر پر اٹھا کر حج کروایا

یہ خوبصورت تصویر والدین کی عزت کرنے کے اسلامی اقدار کو نمایاں کرتی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے مقدس مقامات پر والدین سے گہری عقیدت اور محبت کے مناظر کیمرے میں قید کیے ہیں جن میں سے ایک تصویر ایسے حاجی کی ہے جو رش کے درمیان اپنے والد کو کمر پر اٹھا کر مناسک حج ادا کروا رہا ہے۔​
یہ خوبصورت تصویر والدین کی عزت کرنے کے اسلامی اقدار کو نمایاں کرتی ہے، گہری محبت دکھاتی ہے اور حج کے سفر کے دوران سکون اور تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔

ایثار اور قربانی کا یہ عمل حج سیزن کے دوران دیکھنے میں آنے والے ان متعدد انسانی ہمدری کے واقعات کا حصہ ہے جہاں مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے حجاج اخوت، تعاون اور باہمی دیکھ بھال کے ایک سانجھے ماحول میں یکجا نظر آتے ہیں۔

 

شیئر: