رنویر سنگھ کرکٹر کپل دیو کے کردار میں
بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم میں اسپورٹس ہیرو بنیں گے۔ رنویر سنگھ اپنی نئی آنےوالی فلم میں ایک ”کرکٹ کے کھلاڑی“کے طور پر ہیروکا کردار ادا کریں گے۔ مذکورہ فلم کا نام تاحال سامنے نہیں آیاہے۔کبیر خان کی ہدایات میں بننے والی نئی فلم میں رنویر سنگھ کرکٹر ”کپل دیو“کے طور پر دکھائی دیں گے ۔ یہ فلم 1983ءکے ورلڈ کپ میں ہندوستان کوملنے والی کامیابی پر بنائی جارہی ہے ۔یاد رہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی کپل دیو نے 1983 ءمیں کرکٹ کی دنیا میں اپنی مہارت کے بل پر ہی اپنے ملک کو ورلڈ کپ دلایا تھا۔