Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار کو مستقل وزیراعظم بنانے کی تجویز

اسلام آباد... وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مستقل وزیراعظم بنانے کی تجویز دی ہے ۔نواز شریف نے تجویز پر مزید غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباشریف نے مری اجلاس میں یہ تجویز پیش کی کہ اگلے 8ماہ کے لئے چوہدری نثار کو وزیراعظم بنوایا جائے تاکہ مسلم لیگ ن کی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھا جائے۔ چوہدری نثار نے شریف برادران پر واضح کر دیا کہ وہ شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں کسی صورت میں بھی وزیر نہیں بنیں گے۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھنے بارے مشاورت کی گئی ۔ 

 

شیئر: