Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوشکا، رنبیرکپور پر برہم

” جب ہیری میٹ سیجل“ کی ہیروئن انوشکا شرما ان دنوں اداکار رنبیر کپور پر سخت برہم ہیں۔اپنی فلم پروموشن میں مصروف انوشکا کا کہنا ہے کہ ان کی رنبیر پر برہم ہونے کی وجہ وہ نام ہے جو انہوں نے ان کی نئی فلم کیلئے تجویز کیا ہے۔ لوگ بار بار فلم کی تشہیری مہم کے دوران انوشکا سے فلم کے نام کے بارے میں سوال کرتے ہیں کہ یہ ہالی وڈ فلم سے کیوں ملتا جلتا ہے؟ بار بار ایسے سوالات پوچھے جانے پر انوشکا جھنجھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ان کا کہنا ہے مجھ سے یہ سوال نہ پوچھا جائے۔ فلم کا نام میں نے نہیں رنبیر کپور نے تجویز کیا تھا۔واضح ہو کہ فلم بینوں کا کہنا ہے کہ ہیری میٹ سیجل کا نام ہالی وڈ فلم” وین ہیری میٹ سیلی“کی کاپی ہے۔مذکورہ فلم4 اگست کو ریلیز ہوگی۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: