Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلیپ کمار گردوں کی تکلیف میں مبتلا

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمارکو گردے کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق بدھ (2اگست)کو دلیپ کمار گردوں کی تکلیف کے باعث لیلاوتنی اسپتال لایاگیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے ان کی حالت اب بہتر ہے اور انہیں جنرل وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کو گردوں کی تکلیف اور ڈی ہائیڈریشن کے باعث طبیعت بگڑجانے پر اسپتال لایاگیاتھا۔بالی وڈ کے مشہور لیجنڈ اداکار دلیپ کمار گزشتہ چند سالوں سے علیل ہیں۔94 سالہ دلیپ کو گزشتہ برس بھی طبیعت بگڑنے پر اسپتال داخل کیا گیا تھا۔
 

شیئر: