Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن یوکرینی باکسر ولادی میر کلچکو نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کیو:ایک عشرے تک عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن رہنے والے یوکرینی باکسر ولادی میر کلچکو نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔11 برس تک ناقابل شکست رہنے والے 41 سالہ ولادی میر کلچکو 29 اپریل کو لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں ہونے والے ایک انتہائی دلچسپ مقابلے میں نوجوان باکسر اینتھونی جوشوا سے ہار گئے تھے۔اس میچ کو دیکھنے کےلئے 90 ہزار تماشائی ا سٹیڈیم میںآئے تھے۔نوجوان جوشوا کو امید تھی کہ 11 نومبر کو لاس ویگاس میں متوقع مقابلے میں ان کا سامنا ایک بار پھر کلچکو سے ہو گا۔خیال رہے کہ اینتھونی جوشوا سے شکست کے بعد سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن کلچکو نے کہا تھا کہ اگر انھوں نے مستقبل میں کوئی مقابلہ کیا تو وہ اینتھونی جوشوا کےخلاف ہی ہو گا اور وہ اس کے علاوہ کسی دوسرے باکسر سے مقابلہ نہیں کریں گے لیکن اب کلچکو کا کہنا ہے کہ ’میں نے وہ سب حاصل کر لیا ہے جس کے میں نے خواب دیکھ رکھے تھے اور اب میں کھیل کے بعد اپنا دوسرا کیریئر شروع کرنا چاہتا ہوں۔دو مرتبہ چیمپیئن رہنے والے کلچکو نے اپنے باکسنگ کیریئر کا اختتام 64 فتوحات اور 5 شکستوں کے ساتھ کیا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ’میں نے کبھی بھی ایسے طویل اور کامیاب کیریئر کی توقع نہیں کی تھی۔اپنے 52 حریفوں کو ناک آوٹ کرنے والے کلچکو سے تمام بیلٹس 2015ءمیں اس وقت چھن گئی تھیں جب برطانوی باکسر ٹائسن فیوری نے جرمنی میں ہونے والے ایک میچ میں انھیں پوائنٹس پر شکست دی۔اس کے علاوہ کلچکو نے صفر کے مقابلے میں 24 میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا اور ان کا یہ ریکارڈ 1998ءمیں امریکی باکسر راس پیوریٹی کے خلاف شکست کے ساتھ ٹوٹ گیا تھا۔

شیئر: