Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”جب ہیری میٹ سیجل“ریلیز ہوتے ہی مقبول

بالی وڈ کے مشہور سپراسٹارکنگ خان کی نئی فلم”جب ہیری میٹ سیجل“ جمعہ(4اگست) کو ہندوستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔ فلم کا شائقین کو کئی مہینوں سے فلم کا انتظار تھا۔ کنگ خان کا اپنی نئی فلم کے حوالے سے کہناہے کہ یہ ہفتہ باکس آفس کی ایک ہٹ فلم ثابت ہوگی۔انوشکا اور شاہ رخ کی نئی فلم رومانوی کہانی پر مبنی ہے جس میں شاہ رخ خان ایک ٹور گائیڈ کا کردار نبھارہے ہیں۔امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کے تمام گانے ریلیز ہوتے ہی خوب مقبول ہورہے ہیں جبکہ فلم کی شوٹنگ ختم ہوتے ہی انوشکا اور شاہ رخ فلم کی تشہیر میں خوب مصروف رہے ۔ ریلیز ہوتے ہی یہ فلم فلمی شائقین میں خوب مقبول ہورہی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: