Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی صرف مہاجروں کا نہیں، مشرف

 کراچی...سابق صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ جلدپاکستان جاونگا۔ملک میں تیسری قوت کی ضرورت ہے۔پاکستان آکرتیسری قوت کی قیادت کروں گا۔آل پاکستان مسلم لیگ سب سے پہلے پاکستان کی سیاست کریگی۔آج ملک قومیتوں میں بٹ گیا۔شہریوں کوسب سے پہلے پاکستان سے محبت ہونی چاہئے۔اتوارکوکراچی میں ویڈیولنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کراچی صرف مہاجروں کانہیں، سب کاشہرہے ۔کراچی میں سب سے زیادہ ترقی ہمارے دورمیں ہوئی ۔انہوںنے کہاکہ ہمیں صوبائیت سے نکلناہوگا ۔ملک کونیاپاکستان بنانے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ میرے لئے پاک سرزمین پارٹی اورایم کیوایم کے سارے دھڑے برابرہیں ۔

 

شیئر: