Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم سازکرن جوہر اور مہیش بھٹ کوپھر دھمکیاں

ممبئی- - - ہندو انتہا پسندوں نے فلم سازکرن جوہر اور مہیش بھٹ کو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے پر پھر دھمکیاں دی ہیں۔انتہا پسند تنظیم چترپٹ سینا کے سربراہ نے کہا کہ اڑی حملے کے بعد فلم انڈسٹری سے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کی اپیل کی تھی لیکن مہیش بھٹ اور کرن جوہر نے ہماری اپیل پر مثبت جواب نہیں دیا۔اگر وہ باز نہ آئے تو انہیں گلیوں میں گھما گھما کر ماریں گے ۔ اسے پہلے انتہا پسندوں نے ہند میں کام کرنے والے تمام پاکستانی فنکاروں کو ملک چھوڑنے کا انتباہ دیا تھا۔

شیئر: