Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوئے ہوئے جن کو جگا دیا،احسن اقبال

اسلام آباد ... وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حریفوں نے نواز شریف کی صورت میں سویا ہوا جن جگا دیا ۔اب ان کے سیاسی تابوت ہی نکلیں گے ۔ کسی سیاستدان کو عوام سے جدا نہیں کیا جا سکتا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کے منتخب وزیر اعظم تھے لیکن ا نہیں سازشوں کے تحت راستہ سے ہٹایا گیا ۔ اب یہ سازشیں حریفوںکے لئے سیاسی موت ثابت ہوں گی کیونکہ انہوں نے سوئے ہوئے جن کو جگا دیا ہے ۔ ایک سوال پر کہا کہ سرکاری پروٹوکول نواز شریف کے لئے نہیں بلکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے لئے تھا وہ نوازشریف سے ملنے آئے تھے۔ وزیر اعظم کے پروٹوکول کو نواز شریف سے نہ جوڑا جائے ۔

 

شیئر: