Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاجول اور کرن کے درمیان صلح ہوگئی

 
اداکارہ نے شوہر کی وجہ سے کرن کیساتھ 25سالہ دوستی ختم کر دی تھی 
بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر اور اداکارہ کاجول کے درمیان صلح ہوگئی۔ کرن اور کاجول کے درمیان دوبارہ دوستی کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب کاجول نے اپنی سالگرہ کی تقریب میں دیگر بالی وڈ شخصیات کے ساتھ کرن جوہر کو بھی مدعو کیا۔کرن جوہر نے بھی موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دعوت قبول کرلی اور کاجول کی سالگرہ میں شرکت کرنے پہنچ گئے۔ کرن اور کاجول کی دوبارہ دوستی کا باضابطہ اعلان تو ان دونوں کی جانب سے نہیں کیا گیا البتہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دونوں نے اپنے دل صاف کرلئے ہیں۔کرن جوہر نے اب انسٹاگرام پر کاجول کو فالو کرنا شروع کردیا ہے۔خیال رہے کہ کاجول کے شوہر اجے دیوگن نے ہدایتکار کرن جوہر پر اپنی فلم”شیوے“ کو ناکام بنانے کا الزام عائد کیا تھا کیونکہ کرن کی فلم” اے دل ہے مشکل“ بھی ان ہی دنوں ریلیز ہورہی تھی جس پر اداکارہ نے شوہر کی حمایت کرتے ہوئے 25 سالہ دوستی ختم کر دی تھی۔
 
 
 
 

شیئر: