Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”بادشاہو“ کا ایکشن سے بھرپور ٹریلرجاری

 
بالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی فلم” بادشاہو“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔2 منٹ کے وڈیو ٹریلر میں ڈائیلاگ ا ور ایکشن کی عکاسی کی گئی ہے۔ فلم میں اجے دیوگن اور عمران ہاشمی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔اسے سے قبل یہ دونوں اداکار” ونس اپان آ ٹائم ان ممبئی“ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ فلم کے دیگر اداکاروں میں ایلینا ڈی سوزا اور ایشا گپتا ، سنجے مشرا اور ودیوت جموال شامل ہیں ۔بالی وڈ کے دو مشہور ایکشن ہیروز کی نئی فلم جرم سے منسلک چور اور پولیس کی کہانی پر مبنی ہے۔ فلم یکم ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 
 
 

شیئر: