Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمپیوٹر صارفینDNS-BOTپروگرام سے گریز کریں

ریاض----------سعودی وزارت داخلہ کے ماتحت ای سیکیورٹی سینٹر نے کمپیوٹر صارفین کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ DNS-BOT پروگرام سے پرہیز کریں۔ ہیکرز دنیا بھر میں سرکاری اور اہم اداروں کو مذکورہ پروگرام کے ذریعے پریشان کررہے ہیں۔ الحیاۃ اخبار نے اس حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ہیکرز نے کمپیوٹر ہیک کرنے کیلئے DNS-BOT کا استعمال کیا۔ یہ لوگ اپنے ہدف کے کمپیوٹر میں داخل ہونے کیلئے مختلف طریقے ا ستعمال کررہے ہیں۔ ای میل اور مشکوک رابطوں کے ذریعے د اخل ہونے کا چکر چلا رہے ہیں۔ کمپیوٹر سے مطلوبہ معلومات حاصل کررہے ہیں۔ ہدف کے نیٹ ورک میں انتہائی خطرناک پروگرام ڈال رہے ہیں۔ ای سیکیورٹی سینٹر کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہیکرز پورے نیٹ ورک میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ سینٹر نے صارفین کو اطمینان دلایا ہے کہ ہیکرز کی وارداتوں سے پروٹوکول کی پیروی اور ڈی این ایس کے ذریعے بچا جاسکتا ہے۔ سینٹر نے اس حوالے سے کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کو مختلف تکنیکی معلومات دیں۔

شیئر: