اسلام آباد... الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اعتراضات مسترد کر تے ہوئے توہین عدالت کیس میں شوکازنوٹس جاری کردیا۔ توہین عدالت کے دائرہ اختیار کےخلاف درخواست مسترد کردی۔ فیصلے میں کہاگیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت پر کارروائی کرنے کا اختیار ہے۔عمران کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ کسی فرد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو ہے۔الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ دریں اثناء تحریک انصاف کے وکیل شاہد گوندل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے توہین عدالت کے اختیار کو چیلنج کیا گیاتھا۔ ابتدائی اعتراضات پر فیصلہ سنایا گیا۔اس فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔