Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زندگی میں ہر چیز لڑکر حاصل ہوئی،کنگنا رناوت

بالی وڈ کی ادکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ انہیں زندگی میں ہر چیز چاہے وہ چھوٹی ہو یا بڑی، لڑنے کے بعد ہی حاصل ہوئی ہے۔بالی وڈ میں اکثر بغاوت کے موڈ میں نظر آنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے ممبئی میں اپنی نئی فلم”سمرن“ کے ٹریلرکے اجرا کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہامیرا سفر کافی مختلف ہے جس میں ایک ہی پہلو سامنے آتا ہے کہ مجھے ہر چیز لڑ کر ہی ملی۔ اب تو یہ لڑائی میری زندگی کا اصول بن گئی ہے۔ میرا جو حق ہے میں اسے لے کر ہی رہوں گی۔ ”سمرن“کے ڈائریکٹر ہنسل مہتا نے اس موقع پرکہا کہ کافی عرصے سے کنگنا کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش تھی۔ میں نے انہیں کئی اسکرپٹ سنائے اور آخر انہیں”سمرن“ کا کردار پسند آ گیا۔انہوں نے فلم میں میرے ساتھ کام کرنے کی ہامی بھرلی۔کنگنا رناوت ”سمرن“ میں امریکہ میں منتقل ہونے والی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔یہ فلم 15 ستمبر کو ریلیز ہو گی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: