Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے قافلے کی گاڑی نے بچے کو کچل دیا

لالہ موسی... سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قافلے میں شامل پروٹوکول کی گاڑی نے ایک لڑکے کو کچل دیا ۔ قافلے میں شامل کسی گاڑی یا اہلکار نے بچے کو اٹھانے کی زحمت نہیں کی ۔ ذرائع کے مطابق لڑکا سڑک کے کنارے قافلے کی آمد کا منتظر تھا کہ ایلیٹ فورس کی گاڑی نے اسے ٹکر مار دی اور تیز رفتاری سے آگے نکل گئی۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو قریبی اسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔بچے کے والدین غم سے نڈھال ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق شدت غم سے لڑکے کے والد کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا دریں اثناءمریم نواز نے کہا کہ حادثے پر افسوس ہے مقامی قیادت کو فور ی طور پر بچے کے گھر جانے   کی ہدایت کی ہے۔

 

شیئر: