Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عائشہ گلالئی کا نیا وڈیو بیان سامنے آگیا

اسلام آباد... تحریک انصاف کی سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ 20لاکھ مسلمانوں کی قربانیوں سے برطانیہ کی غلامی سے نجات ملی مگر عمران نیازی خودکوبرطانوی ذہنی غلامی سے نہیں نکال پائے۔ا ب وہ ملک کے نوجوانوں کو اس ذہنی غلامی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔ ایک وڈیو بیان میں گلالئی نے کہا کہ پہلے پارلیمانی کمیٹی کاخیرمقدم کیا گیا اب برطانوی طرزکا کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ایک آزاد ملک ہے۔ تمام فیصلے یہاں کے آئین کے مطابق ہوں گے۔پاکستان کے کے آئین پرمجھے اور پاکستانیوں کواعتمادہے۔عمران بتائیں انہیں پاکستان کے آئین پراعتمادکیوں نہیں؟انہو ں نے کہا کہ عمران برطانیہ کی مثالیں دیتے ہیں لیکن وہاں کوئی گندی زبان استعمال نہیں کرتا۔
 

 

شیئر: