Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واہگہ بارڈر پرسب سے بڑا پاکستانی پرچم لہرایاگیا

 
لاہور ...جشن آزادی پاکستان پر واہگہ بارڈر پر پروقار تقریب ہوئی جہاں ایشیا کا سب سے بڑا پرچم لہرا دیا گیا ۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ بھی موجود تھے۔ شرکا ءنے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔واہگہ بارڈر میں لہرایا گیا پرچم پاکستان اور جنوبی ایشا کا سب سے بڑا جبکہ پوری دنیا کا آٹھواں بڑا پرچم ہے۔ پرچم کی بلندی400 فٹ، چوڑائی 120 فٹ اور اونچائی 80 فٹ ہے۔ دریں اثناءملک بھر میں رات کے12 بجتے ہی ملک بھر میں جشن آزادی کا آغاز ہوگیا۔ مختلف شہروں میں تقاریب ہورہی ہیں ۔لاہور میں مینار پاکستان میں آتش بازی کا خوبصور ت مظاہرہ کیا گیا ۔اسلام آباد میں اتوار کو ایئر شو میں پاک فضائیہ کے ساتھ ترکی اور سعودی عرب کی فضائیہ بھی جشن میں شریک ہو گی۔ترک فضائیہ کی مشہور فضائی ٹیم 'سولوترک' اور رائل سعودی ائرفورس کی 'سعودی ہاکز' پاک فضائیہ کےساتھ مل کر فضا میں رنگ بکھیریں گی۔

 

شیئر: