Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مومنہ مستحسن کی طیارے میں گلوکاری

 
پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی طیارے میں گلوکاری کی وڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہورہی ہے۔ گلوکارہ مومنہ کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی جانب سے یوم پاکستان کی جانب سے خصوصی طور پر طیارے میں پرواز کے دوران اپنی آواز میں نغمہ پیش کرنے کیلئے مدعو کیاگیا۔مومنہ نے یوم پاکستان پر ملی نغمہ” دل دل پاکستان“ گایا۔ طیارے میں بیٹھے مسافر مشہور گلوکارہ مومنہ کو دیکھ کر پہلے تو حیرت زدہ رہ گئے بعد میں وہ مومنہ کےساتھ ہم آواز ہوکر گانے لگے ۔پی آئی اے کی جانب سے مومنہ کو گانے کی دعوت کو مسافروں کیلئے یوم آزادی کا ایک سرپرائزتحفہ قراردیاگیا۔ 
 
 
 
 
 

شیئر: