Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں ایک اور دھماکا،6اہلکار جاں بحق

  کوئٹہ ...بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دھماکے سے ایف سی کے 6 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ ہرنائی کے علاقے خوست میں ایف سی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے ایف سی کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ ایف سی اور لیویز اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو نہیں چھوڑیں گے۔اس سے قبل کوئٹہ کے پشین اسٹاپ پر خودکش دھماکے میں 8 فوجی اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

شیئر: