Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خو اجہ آصف کو امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون

اسلام آباد...وزیر خارجہ خواجہ آصف کو امریکی ہم منصب ٹلر سن نے ٹیلی فون کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹلر سن نے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباددی اور امریکی حکومت اور عوام کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان افغان پالیسی سامنے آنے کے بعد امریکہ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔پاکستان کی معاشی ترقی افغانستان میں امن واستحکام پر منحصر ہے۔ پاکستان کی موجودہ قیادت ٹرمپ انتظامیہ سے بہتر تعلقات چاہتی ہے۔ افغان مسئلے کا سیاسی حل پاکستان اور امریکہ کا مشترکہ مقصد ہے۔ دریں اثنا وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قیادت میں تبدیلی سے سی پیک منصوبوں پر کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا ۔ کوشش کریں گے کہ سی پیک کے منصوبوں کو وقت سے پہلے مکمل کریں۔انہوںنے کہا کہ سی پیک ایک حقیقت بنے گا۔ اس سے پاکستان کی معاشی ترقی کے دروازے کھل رہے ہیں۔ 

 

شیئر: