Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نصرت فتح علی خان کی20ویں یاد

عالمی شہرت یافتہ قوال نصرت فتح علی خان کو بچھڑے 20برس ہوگئے۔ آج ان کی یاد منائی جارہی ہے۔نصرت فتح علی خان اونچے سر اور بے مثال آواز کے مالک  تھے ۔وہ قوالی کے بےتاج بادشاہ سمجھے جاتے تھے ۔پاکستان میں آنکھ کھولنےوالے استاد نصرت فتح علی خان نے مشہور قوالیوں اور موسیقی سے پہلے پاکستان پھر بین الاقوامی سطح پر اپنافن موسیقی پیش کرکے خوب شہرت کمائی۔ نصرف فتح علی خان نے سو سے زائد میوزک البم ریلیز کئے جبکہ بالی وڈ انڈسٹری کی کئی فلموں کے لئے بطور موسیقاراور گلوکار کام کرتےرہے۔ ان کے گائے ہوئے میوزک البم سب کےسب عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ استاد نصرت فتح علی خان20برس قبل گردوں کی بیماری میں مبتلا ہوکر وفات پاگئے تھے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: