Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیف علی خان 47 برس کے ہوگئے

بالی وڈ فلم اندسٹری کے چھوٹے نواب سیف علی خان47 برس کے ہوگئے ہیں ۔ 90 کی دہائی میں بالی وڈ فلم اندسٹری میں قدم رکھنے والے اداکار سیف علی خان نے کئی مشہور فلمیں دیںہیں جن میں ایک تھا راجہ، تو چور میں سپاہی، قیمت، کچے دھاگے ،کل ہو نا ہو، دل چاہتاہے، کوکٹیل، بلٹ راجہ اور ریس مقبول رہی ہیں۔سیف علی خان آج بھی ایک بہترین ہیرو مانے جاتے ہیں۔ رومانوی فلمیں ہو یا ایکشن موویز ہر فلم میں سیف علی خان ایک بھرپور اداکار کے طور پر سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے پہلی شادی ماضی کی اداکارہ امرتا سنگھ سے جبکہ 2012 میں کرینہ کپور سے شادی کے بندھن میں بندھے۔ ان کی بیٹی سارہ علی خان نے حال ہی میں بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: