Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی مدر ٹریسا رتھ فاو سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

کراچی... پاکستا نی مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فاو کو ہفتے کو کراچی کے گورا قبرستان میں سرکاری اعزاز اور قومی پرچم کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔ صدر ممنون ، آرمی چیف، ائیرچیف مارشل سہیل امان ، گورنر اوروزیراعلیٰ سندھ سمیت متعدد اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ڈاکٹر روتھ فاو کے جسد خاکی کو آخری رسومات کیلئے گن گیرج پر رکھ کر لایا گیا، جو ایک اعزاز ہے۔ آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ کراچی کے سینٹ پیٹرس چرچ میں ادا کی گئیں۔ تابوت پاکستانی پرچم میں لپٹا ہوا تھا۔جذام کے مریضوں کا علاج کرنے والی ڈاکٹر روتھ فاو10 اگست کو چل بسی تھیں ۔و 1960 میں جرمنی سے پاکستان آئی تھیں۔ انہیں 1979 میں ہلال امتیاز اور 1989 میں ہلال پاکستان کے اعزازات سے نوازا گیا۔ 1988 میں پاکستانی شہریت دی گئی، ان کی کوششوں کی بدولت پاکستان کو 1996 میں جذام سے پاک ملک قرار دیا گیا۔

 

شیئر: