Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے نئے ہوائی اڈے کا افتتاح یکم رمضان کو ہوگا

ریاض ....محکمہ شہری ہوابازی کے معاون سربراہ محمد الشتوی نے بتایا ہے کہ جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح یکم رمضان کو کردیا جائیگا۔انہوں نے واضح کیا کہ ایئرپورٹ کا انتظام چانگی کمپنی چلائیگی۔ انہوں نے یہ اعلان محکمہ کے عہدیداروں ، صحیفہ نگاروں اور اخباری رپورٹروں کی موجودگی میں کیا۔ نیا ایئرپورٹ مکمل شہر کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ جدہ کے قابل دید مقامات میں سے ایک ہوگا۔ اسکا ڈیزائن 2015ءکے دوران ہوائی اڈوں کے بنیادی ڈھانچے کے 8ویں بین الاقوامی فورم کے دوران دنیا کے بہترین ہوائی اڈے کا انعام حاصل کرچکا ہے۔ تیسرے مرحلے میں اس سے 80ملین افراد سفر کرسکیں گے۔
 

شیئر: