Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجن پور ،7مغوی پولیس اہلکار بازیاب

  لاہور...راجن پور سے اغواء ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کو پیر کی صبح کامیاب بازیاب کرا لیا گیا۔پولیس نے مغوی اہلکاروں کی رہائی کے لئے تحصیل روجھان میں کچے کے علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن کا آغاز کیا ۔ ڈاکووں نے مغوی اہلکاروں کو دریائے سندھ میں کچھی مورو جزیرے پر خفیہ ٹھکانوں پر رکھا ہوا تھا۔آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں نے دریا کے ا±س علاقے کا محاصرہ کیا ۔کئی گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا تاہم ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مغوی اہلکاروں کو درختوں سے باندھ کر رکھا گیا تھا۔ 

شیئر: