Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ پاکستان کو دھمکیاں نہ دے،زرداری

  لاہور ..سابق صدر آصف علی زردای نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ہمیں دھمکیاں نہ دے ہم مسلمان اور پاکستانی ہیں۔ ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہئیے کہ یہ پاکستان ہے ا فغانستان نہیں ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں کی قربانیاں امریکیوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ کو لڑائی کرنی ہے تو افغانستان میں کرے۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف جو چاہتے تھے وہی آج ٹرمپ نے کہا ۔ زرداری نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت جمہوریت کے لئے بچائی۔ جتنی بھی خراب جمہوریت ہو آمریت سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے120 کی انتخابی مہم پیپلزپارٹی اور کارکنوں کی ہے۔ 

 

شیئر: