Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این اے 120 ، ضمنی انتخاب میں فوج کی تعیناتی

اسلام آباد... الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب کو آزادانہ اور منصفانہ بنانے کے لئے فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے علاوہ ریٹرننگ افسر نے بھی الیکشن کمیشن سے پولنگ کے دن فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کو ضمنی انتخاب کے موقع پر فوج کی تعیناتی کے لئے خط لکھ دیا ۔فوجی جوان پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔ فوج کے کمانڈنگ افسر کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ این اے 120 کی نشست سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی ہے۔ ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا۔

 

شیئر: